Wednesday, 15 January 2025, 02:29:42 pm
 
حریت کانفرنس کی کشمیری نوجوانوں کو بلا جواز تھانوں میں طلب کرنے کی شدید مذمت
March 03, 2024

File photo

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو بلا جواز تھانوں میں طلب کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں اس اقدام کو کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ہندوتوا حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور شکل قرار دیا ۔

ترجمان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے کشمیریوں کے مطالبے کو دہرایا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم کے ارتکاب سے روکیں۔