بھارت کے شہر جالندھر میں سی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے کئی طلباء پر حملے کئے گئے ہیں۔کالج کیمپس کے اندر ایک کشمیری طالبہ کو حراساں کئے جانے پر طلباء کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی ۔سی ٹی کالج جالندھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی جبکہ طلباء نے کشمیری طالبہ پرحملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔سی ٹی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے ایک سودس کشمیری طلباء کو کشمیر واپس بھیج دیا ہے۔