Wednesday, 05 February 2025, 11:56:00 am
 
پشاور کے طلبہ کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد
February 03, 2025

پاک فوج کے زیراہتمام پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے ایک سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا۔

طلبہ نے مختلف کھیلوں، نشانہ بازی، رسہ کشی، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، ایک سو میٹر اور چار سو میٹر کی دوڑ کے مقابلے، شوٹنگ اور میوزیکل چیئر کے مقابلوں میں شرکت کی۔طلبہ نے پاک فوج کے سپورٹس گالہ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں میں مثبت سوچ و ذہن کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہیں۔