Saturday, 27 April 2024, 02:32:22 am
سرکاری ذرائع ابلاغ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےاستعمال کومزید بہتربنایاجائےگا:وزیراطلاعات
January 07, 2019

اسلام آباد میں انفارمیشن سروسز اکیڈیمی کے زیر تربیت افسران کے 35 ویں خصوصی تربیتی پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری ذرائع ابلاغ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت کام کرنے والی اکیڈیمیوں کو بھی ضم کیا جارہا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ وزارت اطلاعات ریاست کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ دور جدید میں معیشت ، امور داخلہ اور اطلاعات کے شعبوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے ضروری کام ریاستی بیانیہ تیارکرنا اور جرائم کی خبروں کی تشہیر سے گریز کرتے ہوئے ملک کا مثبت تشخص اجاگرکرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات شفقت جلیل نے اطلاعات کے شعبے میں جدید رجحانات اختیارکرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ نوجوان افسران اپنی عملی زندگی میں اس جذبے پرعمل پیرا ہوں گے جو دوران تربیت ان میں پیدا ہوا ہے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.