Friday, 26 April 2024, 05:53:15 pm

مزید خبریں

 
کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ،تحریک حریت جموں کشمیر کا او آئی سی سے اظہار تشکر
December 02, 2020

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت جموں و کشمیر نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ اداکیا ہے۔تحریک حریت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر او آئی سی کے رکن ممالک کا بالعموم اور پاکستان کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہاگیا۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے پورے مقبوضہ کشمیر میں خوف و دہشت پھیلانے کی شدید مذمت کی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جموںوکشمیر ایمپلائیز موومنٹ کے چیئرمین محمد شفیع لون نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ آج غلا می کے خاتمے کے اقوام متحدہ کے دن پر کشمیرمیڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ غلاموں جیسا برتائو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کو حق پر مبنی کشمیرکاز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.