Saturday, 27 April 2024, 06:03:33 am
الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
December 02, 2019

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (منگل) پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

کمیٹی حکومت اور حزب اختلاف کی طرف سے تقرری کیلئے دیئے گئے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر غور کرے گی۔

حکومت اور حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے نام قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر اور سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کوبھجوادیئے ہیں۔دونوں ایوانوں کے سربراہوں نے یہ نام غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیئے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.