Monday, 02 December 2024, 02:21:50 am
 
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے پلانٹ پر کام شروع
November 02, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے پاکستان نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے گاڑیاں بنانے والے پلانٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں چین کی ایک اچھی ساکھ والی کمپنی بی وائی ڈی نے حب پاور کمپنی سے تعلق رکھنے والی میگا موٹر پاور کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان مارکیٹ کیلئے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ایک کارخانہ لگانے

کیلئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تجارت کیلئے سازگار پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔