Friday, 26 April 2024, 03:20:15 pm
وزیراعظم نے غربت کے خاتمے ، سماجی تحفظ ڈویژن کی تجویز کی منظوری دیدی
November 02, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے پنا ہ گاہوں کو سماجی بہبود کے مثالی مراکز میں تبدیل کرنے کے بارے میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔پناہ گاہوں اور احساس کارڈز کے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پناہ گاہوں کو مستقل بنیادوں پر سماجی فلاح و بہبود کے منصوبے میں بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے جہاں غریب ترین افراد کو ایک چھت تلے شہری سہولتیں حاصل ہوں گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ پناہ گاہوں میں خاص طور سے موسم سرمامیں رہائش کا معیار بہتر بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم کو غریبوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء میں اعانت کی فراہمی کے مجوزہ پروگرام اور پناہ گاہوں کو بہتر بنانے کے حتمی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معیاری رہائشی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے پناہ گاہوں میں صفائی کا بہتر معیار اور صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.