Saturday, 27 April 2024, 07:20:58 am
پیکنگ یونیورسٹی پاکستانی معاشرےبارے آگاہی کیلئےنمائش کااہتمام کرےگی
September 09, 2018

 چین کی پیکنگ یونیورسٹی رواں ماہ ایک نمائش کااہتمام کر ے گی جس کا مقصد چینی طلبا میں پاکستانی معاشرے کے بارے میں وسیع تر آگاہی فراہم کرنا ہے۔

 اس نمائش کے ذریعے پاکستان کی تاریخ،ثقافت، روایات، ادب ،اس کے عوام اور دلکش مقامات کےبارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کی سربراہ Zhang Jiamei نے کہا کہ یہ نمائش چینی طلبہ کو تصاویر، پورٹریٹس اور دوسرے متعلقہ مواد کے ذریعے پاکستان کی جھلک دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.