Friday, 26 April 2024, 01:57:15 pm
مسلم ممالک اسلام کیخلاف منافرت کے حوالے سے دنیا بھرکا نظریہ بدلنے کیلئے مل کرکام کریں، صدر
August 02, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ اسلام کے خلاف منافرت کے حوالے سے دنیا بھر کا نظریہ بدلنے کیلئے مل کر کام کریں۔

وہ پاکستان کے دورے پر آئے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العصوی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ مسلم ملکوں کو درپیش دہشت گردی اور اسلام کے خلاف منافرت کے مسائل پر باہمی تعاون سے قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت میں تبدیلی ہو گئی جس سے علاقائی روابط، شراکت داری میں ترقی، سماجی اقتصادی بہتری اور خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.