Saturday, 27 April 2024, 06:08:53 am

مزید خبریں

 
جموں وکشمیر ایک بڑی جیل ہے،پی چدمبرم
August 02, 2020

فائل فوٹو

بھارتی سیاستدان اور سابق وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک بڑی جیل ہے اور مودی حکومت 5 اگست 2019 کے اقدامات کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پی چدمبرم نے آج شائع ہونے والے ایک مضمون میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لئے بھارتی آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ جموں و کشمیر کا مقصد ریاست کو توڑنا ،اس کی حیثیت کو گھٹاکریونین ٹیری ٹوری بنانا ، ان علاقوں کو براہ راست نئی دہلی کی حکمرانی میں لانا ، سیاسی سرگرمیوں کو دبانا ، وادی کشمیر کے 75 لاکھ لوگوں کوہراساں کرنا اور آزادی کی جدوجہد کو کچلنا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام اہم بنیادی حقوق مکمل طورپر معطل ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا قانون اندھا دھندطریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔ تحریک آزادی کو روکنے کے لئے وسیع پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں روزانہ کی جارہی ہیں۔ انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے تمام قانونی کمیشنوں کو مجروح کیاگیا ہے۔ نئی میڈیا پالیسی واضح اعتراف ہے کہ آزاد میڈیا کے لئے جموں و کشمیر میں کوئی جگہ نہیں اور یہ سنسرشپ کو تقویت دیتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.