پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل گورننس' صلاحیت سازی اور عوامی خدمات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کے ابوظہبی میں ایک سرکاری محکمے کے دورے کے دوران ہوا۔
دورے کے دوران احسن اقبال نے محکمے کے سربراہ احمد تمیم ہاشم القطب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ابوظہبی کے مصنوعی ذہانت میں تجربات سے استفادہ کرنے' گورننس میں بہتری کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور عوامی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
احسن اقبال نے جدت سازی کے اقدامات کو سراہااور سرکاری شعبے میں جاری اصلاحات کیلئے ڈیجیٹل گورننس کے تعاون بڑھانے پر پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔