Saturday, 03 May 2025, 01:53:46 am
 
مصدق ملک کا یورپی یونین سے اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
May 02, 2025

ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے جنیوا میںCIRCULAR ECONOMY کے ڈائریکٹر CIOBANU DORDER سے ملاقات کی۔

فریقین نے گردشی معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی شراکت داری کے مفید باہمی امکانات پر زور دیا۔

انہوں نے یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں صنعتی شعبے کیلئے ماحول دوست اقدامات کی تیاری کے مواقع کی نشاندہی کی اور یورپی کمپنیوں کو اس سلسلے میں تعاون کی پیشکش کی۔

CIOBANU DORDER نے ماحولیاتی تحفظ کے پاکستان کے عزم کو سراہا۔