بھارتی حکومت کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور انٹیلی جنس کی ناکامی پرکڑی نکتہ چینی کا سامنا ہے۔
انسداد دہشت گردی کے ماہرAjai Sahni نے پہلگام کے واقعے کو مودی حکومت کی ناکامی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا شاخسانہ ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ شواہد سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی فوج کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔