دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی 21 ویں صدی میں زندگی بدلنے کا ہتھیار ہے ۔آج اسلام آباد میں جنوبی بلوچستان کیلئے انتہائی تیز رفتار براڈ بینڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتہائی تیز رفتار براڈ بینڈ تک رسائی سے مقامی نوجوانوں کو نئے مواقع میسر آئیںگے۔زبیدہ جلال نے کہاکہ آئی ٹی کا شعبہ نظم ونسق ، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم کردارادا کرتا ہے ۔