Friday, 26 April 2024, 01:46:19 pm
پاکستان کا مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کےبارے میں افغان قیادت کےحالیہ اعلان کاخیرمقدم
April 02, 2020

پاکستان مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے بارے میں افغان قیادت کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے جس سے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکراتی عمل کے آغاز کی راہ ہموار ہو گی۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسے ایک انتہائی اہم اقدام سمجھتاہے جوافغان قیادت کی طرف سے افغانستان میں امن اور مصالحت کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ طالبان امن معاہدے نے افغانستان میں پائیدارامن واستحکام کے قیام کاایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے جس سے اختلافات کے خاتمے، الزام تراشی سے گریز اورملک کے بہترین مفادمیں متحدہوکرتعمیری کام کرنے کے مقاصدحاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(این این آر /نصیرقریشی )

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.