Saturday, 27 April 2024, 02:43:49 am
صدر کا روائتی حملوں کیساتھ ہائبرڈ وار کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر تیاری پر زور
March 02, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عملی اور روایتی حملوں کے ساتھ ہائیبرڈ وار کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے منفرد انداز میں جدید مہارتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس ناسور کیخلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔صدر مملکت نے کہا کہ رائے عامہ بدلنے میں سوشل میڈیا کو بھی موثر ذریعہ سمجھا جا رہا ہے اور ہمیں اس ذریعے کے متعلق بھی سوجھ بوجھ حاصل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور قوم نے اس تیاری کا فروری دو ہزار انیس میں عملی مظاہرہ دیکھا' جب پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔صدر نے کہا کہ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں اور پاکستان کو اپنی سلامتی کے مسائل حل کرنے کیلئے جدید تکنیک اور منفرد طریقے اختیار کرنے چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.