Friday, 26 April 2024, 09:27:26 am
بھارت میں پچاسی فیصد خواتین صنفی امتیاز کی بناءپر ترقی کے مواقع سے محروم
March 02, 2021

File Photo

بھارت میں پچاسی فیصد خواتین صنفی امتیاز کی بناءپر ترقی کے مواقع سے محروم ہو گئیں۔LINKEDIN OPPORTUNITY انڈکس 2021ء کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خواتین کو ایشیاءبحرالکاہل کے ملکوں میں بھی شدید صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں مردوں اور خواتین کو کام کے مساوی مواقع کی فراہمی اور ادائیگی میں امتیازی سلوک کی بھی نشاندہی کی گئی۔سینتیس فیصد بھارتی خواتین کے مطابق انہیں مردوں کے مقابلے میں کم مواقع اور معاوضہ ملا۔تقریباً تریسٹھ فیصد خواتین کے مطابق انہیں خاندان اور گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے تفریق کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق بائیس فیصد بھارتی خواتین نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنیوں نے کام کے حوالے سے مردوں کی حمایت پر مبنی رویہ اختیار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.