وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی اور تعزیت پر تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں یکجہتی کے اظہار کو بھرپور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے لوگوں کی حمایت سے ہم دہشت گردوں کو کچل دیں گے اور اپنی سر زمین سے ان کا خاتمہ کردیں گے۔