Saturday, 27 April 2024, 07:43:03 am
حکومت 50ہزارہنرمندوں کو‘‘میڈان پاکستان’’ پورٹل پرلانےکےلئےپرعزم ہے:انوشہ
February 02, 2018

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیو نیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت 50 ہزار ہنرمندوں کو ٹیکنالوجی اورتربیت فراہم کرنے اور انہیں ‘‘ میڈان پاکستان’’ پورٹل پر لانے کےلئے پرعزم ہے۔

 وہ  جمعہ کویونیورسل سروسز فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 57 ویں اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔

 بورڈ نے جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سربراہی میں سب کمیٹی  بھی قائم کی ہے جو یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کی جانب سے شروع کئے گئے ا ی کامرس منصوبوں کی تکمیل کی نگرانی کرے گی۔

بورڈ نے ملک میں بڑے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکےلئے انفارمیشن اور کمیو نیکیشن ٹیکنالوجی کی فراہمی سے متعلق تجاویز پر بھی غورکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.