Saturday, 27 April 2024, 08:20:10 am

مزید خبریں

 
حریت رہنمائوں کاکشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت میں اوآئی سی کےبیان کاخیرمقدم
December 01, 2020

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے کونسل کے بیان کو مسلسل سراہا جارہا ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ اگر چہ بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے سےہٹانے کی کوششیں کی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھرپور انداز میں بیان نے پانچ اگست دوہزار انیس کو کشمیر میں بھارت کی یکطرفہ اقدام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

میر شاہد سلیم نے نئی دہلی پر زوردیا کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرے۔

جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کی منظور کردہ قرارداد سے پریشان ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.