Friday, 26 April 2024, 05:18:12 pm
وزیراعظم نےکرتار پور آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ اور پیشگی اندراج کی شرائط ختم کردی
November 01, 2019

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے کرتارپورآنے والے سکھ یاتریوں کودوشرائط میں چھوٹ دینے کااعلان کیاہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ انہیں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اورصرف شناختی کارڈ درکارہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سکھ یاتریوں کو دس روزپہلے رجسٹریشن کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے اعلان کیاکہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کے روزاورباباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پرفیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.