پاک فوج کی جانب سے ضلع قصور کے مضافاتی علاقے کنگن پور میں گائوں کے باسیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
متعدد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے صبح سے شام تک مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ تقریباً نوسو افراد نے مفت طبی کیمپ سے استفادہ کیا۔
مریضوں کو مفت ادویات کے علاوہ غذائی اجزاء بھی فراہم کی گئیں۔