Friday, 26 April 2024, 05:38:34 pm
افغانستان ، سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد113ہوگئی
August 01, 2021

فائل فوٹو

افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم ایک سو تیرہ ہو گئی ہے اور درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

طالبان کے زیر قبضہ دور دراز ضلعKamdesh میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔افغانستان کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے کے ترجمان عبدالسمیع ضربی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایک سو ستر مکافات تباہ ہو گئے ہیں اور تقریباً تین سو خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.