Friday, 26 April 2024, 02:40:59 pm
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ پیر کو ہوگی
August 01, 2021

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات کل(پیر) مظفر آباد میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ قانون ساز اسمبلی کے ہال میں صبح آٹھ سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگی۔ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے آٹھ مخصوص نشستوں کیلئے بائیس امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پانچ نشستیں خواتین اور ایک ایک نشست علما، بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور ٹیکنو کریٹس کیلئے مختص کی گئی ہے۔خواتین کیلئے مخصوص پانچ نشستوں پر دس امیدوار جبکہ علما و مشائخ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر چار چار امیدوار مد مقابل ہیں۔ادھر آزاد جموں و کشمیر کی نئی منتخب قانون ساز اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منگل کو ہوگا جس میں نئے منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیس گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.