Saturday, 27 April 2024, 02:41:28 am
صدر کا پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے پرزور
June 01, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زوردیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارپیر کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کے دوران کیا ۔سپیکر اسد قیصر نے صدر کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاسوں کے دوران ضابطہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی جن میں اراکین پارلیمنٹ کے درمیان سماجی فاصلہ برقراررکھنا بھی شامل ہے ۔صدر نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں چیئرمین صادق سنجرانی اور سینیٹر اعظم سواتی نے ان کا استقبال کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.