Saturday, 27 April 2024, 05:33:44 am
برطانیہ کا شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربہ پراظہارتشویش
April 01, 2020

برطانیہ نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قراردیاہے۔ایک بیان میں خارجہ اوردولت مشترکہ آفس کے ترجمان نے کہاکہ برطانیہ کو شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے پر مارکرنے والے ایک اوربیلسٹک میزائل کے تجربہ پر گہری تشویش ہے۔ترجمان نے کہاکہ شمالی کوریا کامیزائل ا ورایٹمی پروگرام علاقائی اورعالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور جب تک وہ اس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کرتا اس وقت تک شمالی کوریا کے خلاف عائدپابندیاں برقرار رہنی چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.