برطانیہ کی ہائی کمشنر JANE MARRIOTT نے جمعہ کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ملاقات کی اور برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پنجاب کے طلباء کے لئے سکالرشپس میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے کر جانا چاہتے ہیں اور برطانوی ادارے صوبے میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے۔
مریم نواز نے ہائی کمشنر کو پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی پارک کے منصوبے کے بارے میں بتایا اور اعلان کیا کہ لاہور میں آئی ٹی کا منصوبہ Twin Towers بہت جلد شروع ہو گا۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایئرکوالٹی انڈیکس ٹیکنالوجی کے تبادلے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر برطانیہ کی ہائی کمشنر نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔