Saturday, 27 July 2024, 09:08:34 am
بلوچستان خیبرپختونخوا اسلام آباد پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
March 01, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بلوچستان خیبرپختونخوا اسلام آباد پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور اٹھارہکراچی بائیسپشاور تیرہکوئٹہ آٹھگلگت پانچمری تیناور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہے گا جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر اننت ناگ اور بارہ مولا میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ جموں چودہ LEHمنفی چار پلوامہ اور شوپیاں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔