Friday, 26 April 2024, 02:19:36 pm
چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کاعالمی دن منایاگیا
June 27, 2022

چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کاآج عالمی دن منایاجارہاہے۔اس سال دن کاموضوع ہے ''بھرپورشمولیت اورتعمیرنو''جس کامقصدپائیدارترقی کے لئے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے اہم کردارکواجاگرکرناہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اس موقع پراپنے ایک پیغام میں کہاکہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری وتجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی سے خصوصاً غریب کارکنوں، خواتین اورنوجوانوں میں غربت کے خاتمے ، روزگارکے مواقع پیدا کرنے اور ذرائع معاش کے تحفظ میں مدد ملے گی۔