Monday, 06 May 2024, 11:02:11 pm
شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں
April 26, 2024

شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں

شنگھائی الیکٹرک گروپ نے تھر COAL بلا ک ون منصوبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک گروپ کے چیئرمین WU LEi نے پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کو سراہا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں۔

شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت بجلی گھروں کو کوئلے پر منتقل کرنے میں مدد دے گا۔جس سے برآمدی تیل پر پاکستان کے انحصار میں کمی آئے گی اور تیل کے درآمدی اخراجات میں کمی سمیت سستی بجلی کی تیاری میں مدد ملے گی۔