Friday, 26 April 2024, 05:29:49 pm
پی ٹی اے کی'' سب سے پہلے صارفین'' کے عنوان سے کنزیومرز کانفرنس
August 26, 2022

وزیراعظم کی سٹریٹجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کی سہولت کیلئے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں ڈیجیٹل معیشت کیلئے فریقین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں سب سے پہلے صارفین کے عنوان سے آن لائن کنزیومرز کانفرنس 2022ء میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس خاص طور پر عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں صارفین کو اپنی آراء پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہCitizen Data Privacy Lawکو بھی مستقبل قریب میں نافذ کیا جائے گا جس سے شہریوں اور تاجروں کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈعامر عظیم باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کی ضرورت سے آگاہ ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔