Friday, 26 April 2024, 04:44:08 pm
سیلاب:وزیراعظم کا37کروڑ20لاکھ ڈالرکی امدادفراہمی پرعالمی بینک سے اظہارتشکر
September 22, 2022

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس کے موقع پر عالمی بینک گروپ کے صدرڈیوڈآرمل پاس کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی شراکت داری کوسراہا۔وزیراعظم نے انہیں معیشت کی مضبوطی ،قیمتوں، بیرونی اورمالیاتی شعبوں کے استحکام کے بارے میں معاشی پالیسیاں متعارف کرانے کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستانی معیشت اور عوام پر تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری سے اضافی سرمایہ کاری اور مالیاتی وسائل کی ضروریات کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے سیلاب زدگان کے لئے سینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے پر عالمی بینک کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پر عالمی بینک کے صدرنے وزیراعظم کو بتایا کہ عالمی بینک سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کے لئے پاکستان کو فوری طورپرپچاسی کروڑ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔عالمی بینک کے صدرنے کہاکہ پاکستان کوعالمی برادری کے مشترکہ تعاون سے ترجیحی بنیاد پر تعمیرنوپرتوجہ دینی چاہیے۔