Friday, 26 April 2024, 11:43:36 am
کرغزستان ، تاجکستان کے ساتھ خونریز سرحدی تنازع کے حل کیلئے بات چیت پر رضا مند
September 21, 2022

کرغزستان نے تاجکستان کے ساتھ خونریز سرحدی تنازع کے حل کے لئے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی افواج کسی علاقے سے دستبردار نہیں ہوں گی۔کرغزستان کے صدر SADYR-JAPAROV نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں سے کرغزستان کے تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار شہریوں کا انخلاء ہوا ہے اور انہیں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرغزستان عوام کی خاطر اس مسئلے کو ہمیشہ کے لئے حل کرنے کی خاطر زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرنے پر تیار ہے۔دونوں سابق روسی ریاستوں کے درمیان برسوں سے جاری سرحدی تنازع گزشتہ ہفتے پھر بھڑک اٹھا جس سے وسیع تنازع کے خطرات پیدا ہو گئے۔دونوں حکومتوں کے مطابق جھڑپوں میں کم از کم چورانوے افراد ہلاک ہوئے۔