Friday, 17 May 2024, 03:26:13 pm
ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پرکارروائی، تین دہشت گردہلاک
May 02, 2024

ضلع ٹانک میں آج خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔

ان دہشتگردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی ، کرامت عرف حنظلہ اورریحان کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ دہشت گرد جنوبی وزیر ستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغواء سمیت دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھے ۔

سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔