Friday, 17 May 2024, 04:33:23 pm
وزیراعظم کا مختلف شعبوں میں پاک، آذربائیجان تعلقات مضبوط بنانے پر زور
May 02, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، دفاع، روابط، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج(جمرات) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

آذری سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آذربائیجان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے صدر الہام علیوف کے لیے اپنی مبارکباد پیش کی اور عید الفطر کے موقع پر ان کی ٹیلی فون پر گفتگو کو یاد کیا۔