Thursday, 02 May 2024, 09:30:45 am
امریکہ نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت دینے کی قرارداد کو ویٹو کردیا
April 19, 2024

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت یافتہ اس قرار داد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے بارہ ارکان نے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا امریکہ نے اسکی مخالفت کی جبکہ انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینیوں کی مضبوط حمایت اس حقیقت کی مظہر ہے کہ نہ صرف ان کیلئے ایک الگ اور خود مختار ملک کا حق تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ فلسطینیوں کو غزہ میں گزشتہ سات ماہ سے درپیش انسانی بحران پر بھی بتدریج عالمی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔