Thursday, 02 May 2024, 03:22:49 am
شزا خواجہ کی ملک میں آئی ٹی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی
April 18, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی وزیرمملکت شزا فاطمہ خواجہ نے ملک میں آئی ٹی کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

آج لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تین روزہ چوبیس ویں آئی سی ٹی این ایشیا کانفرنس ونمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ماحولیاتی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اورعلم پر مبنی معیشت کوفروغ دیکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے ۔