Tuesday, 30 April 2024, 07:52:47 pm
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی گئی،وزارت خزانہ
April 16, 2024

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہاہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ کا بحران حل ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی۔