Friday, 17 May 2024, 07:22:22 pm
ڈی جی ریڈیو کا مئی سے پینشرز کو زیر التواء کمیوٹیشن کی ادائیگی کا اعلان
April 30, 2024

ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹرجنرل سعیداحمدشیخ نے پی بی سی کے پنشنروں کی گزشتہ پانچ سال کے زیرالتواء کمیوٹیشن کی اگلے ماہ سے ادائیگی کااعلان کیاہے۔

وہ آج (منگل) تیسرے پہر پی بی سی ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ریڈیوپاکستان ویلفیئرایسوسی ایشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ڈائریکٹرجنرل نے امیدظاہر کی کہ زیرالتواء کمیوٹیشن کی ادائیگی جلد کردی جائے گی کیونکہ پی بی سی انتظامیہ مختلف وسائل سے فنڈزکاانتظام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔پی بی سی کے ملازمین اور پنشنرزایک مہینے میں پچاس لاکھ روپے کاعلاج معالجہ کراسکیں گے۔

انہوں نے فنڈزکی دستیابی پرپی بی سی ملازمین اورپنشنروں کے لئے میڈیکل الاؤنس کی یقین دہانی کرائی۔