کرغزستان سے ایک سو اسی پاکستانی طلباء کو لانے والی پہلی پرواز رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینئر حکام کے ہمراہ پاکستان واپس آنے والے طلباء کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ دیگر طلباء کو بھی آج مزید پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر داخلہ نے آنے والے طلبہ سے بشکیک میں موجود دیگر طلباء کی خیریت دریافت کی۔