ریڈیوپاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے سانحہ نو مئی کے حوالے سے کل ریڈیوپاکستان پشاور میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کررہا ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوںگے جبکہ پشاور کے مختلف سکولوں کے بچے بھی تقریب میں شرکت کرینگے۔
ادھر کل پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے ایک مذمتی تقریب بھی منعقد ہوگی ۔
ریڈیوپاکستان یہ پروگرام اپنے قومی نشریاتی رابطے پر براہ راست نشر کرے گا۔