Saturday, 27 April 2024, 12:10:34 am
فیوچرفیسٹ2023کانفرنس ایکسپوسینٹرلاہورمیں آج تیسرے روزبھی جاری ہے
January 08, 2023

لاہور کے ایکسپو سنٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی سہ روزہ ٹیکنالوجی کانفرنس اورنمائش فیوچر فیسٹ2023 آج تیسرے روز بھی ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔مختلف کاروباری شخصیات، فیصلہ سازپالیسی ساز، سرمایہ کاراورنئے آئیڈیاز متعارف کرانے والے بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوئوں اور محفوظ مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کررہے ہیں۔فیوچرفیسٹ2023 میں سعودی عرب کے نیا کاروبارشروع کرنے والوں اور سرمایہ کار کی شمولیت بھی تاریخی اہمیت کی حامل ہے جو پاکستانی کمپنیوں اور اہم شراکت داروں سے ملاقاتوں میں سرمایہ کاری، شراکت داری، اشیاء کے حصول اور باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش کے مواقع میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ریڈیو پاکستان نے بھی اس کانفرنس میں پہلی مرتبہ اپنا سٹال لگایا ہے جس کا مقصد ادارے میں حالیہ تکنیکی جدت، تربیتی کورسز، اہم اقدامات اور شرکاء کے لئے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔