Saturday, 27 April 2024, 07:31:05 am
انتونیوکا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے صنعت کاروں پر عالمی رابطے کے حصول کیلئے عملی منصوبے وضع کرنے پر زور
June 07, 2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے صنعت کاروں پرزوردیا ہے کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطے کے حصول کیلئے عملی منصوبے وضع کریں۔ روانڈا کے دارالحکومتKigali میں ورلڈ ٹیلی کمیو نیکشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں گوتریز نے کہاکہ اگرچہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وسیع گنجائش ہے تاہم ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے ، ایک تہائی سے زائد انسانوں کو ابھی تک صنفی، اقتصادی اور سماجی وجوہات کی بنا پر انٹر نیٹ تک رسائی نہیں ہے۔انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تقریباً تین ارب لوگوں کو عالمی ڈیجیٹل برادری کا حصہ بنانے کیلئے ایک نیا لائحہ عمل وضع کریں۔ کانفرنس جس کا اہتمام انٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکشن یونین نے کیا ہے کہ چھ جون سے سولہ جون تک منعقد کی جارہی ہے۔