Friday, 26 April 2024, 04:10:16 pm
کسی کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:حکمران اتحاد
October 06, 2022

مخلوط وفاقی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کاایک اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نیشنل فلڈرسپانس اینڈکوآرڈینیشین مرکز کے قیام اورمتاثرین سیلاب کے بچائو ، امداد اوربحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کسی کواسلام آباد پرلشکرکشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں قومی اداروں پرحملوں کی شدیدمذمت کی گئی اورآگاہ کیاگیا کہ اگر کسی نے ممنوعہ حدعبورکی تواس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔اجلاس میں قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں، اداروں اورخصوصاً بری ،بحری اورفضائی فوج کے کردارکوسراہاگیا۔