Friday, 26 April 2024, 07:11:10 pm
پاکستان اورکمبوڈیاباہمی طورپرمفید تعاون کومزیدفروغ دینےپرمتفق
August 06, 2022

پاکستان اور کمبوڈیا نے باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج PHNOM PENH میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کمبوڈیا کے وزیراعظم HUN SEN کے درمیان آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں طے پایا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کمبوڈیا کے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور روابط بڑھانے اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی طرف س

ے ایشیاء بحرالکاہل میں آسیان کے لائحہ عمل اور آسیان کی صدارت کے لئے کمبوڈیا کی حمایت کایقین دلایا۔انہوں نے علاقائی سلامتی کے لئے آسیان علاقائی فورم کی اہمیت پر زور دیا اوراس کے ساتھ پاکستان کی مسلسل ثابت قدمی کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے آسیان کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لئے پاکستان کی خواہش بھی ظاہر کی۔