Friday, 26 April 2024, 08:56:14 am
کالج اساتذہ کودرپیش مسائل کےحل کیلئےجامع نظام وضع کیاجائے:وزیراعلیٰ پنجاب
October 05, 2022

پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ  کالج اساتذہ کو در پیش مسائل کے حل کے لئے  ایک جامع نظام وضع کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات لاہور میں گورنمنٹ فاطمہ جنا ح کالج چونیاں منڈی کے تدریسی عملے سے ملاقات کے دوران دیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی  جو چودہ روز میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کےلئے قابل عمل تجاویز دےگی۔

صوبے کے تعلیمی اداروں میں منشیات کےکلچر کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق طلبہ اور والدین  میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر  کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کےلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے صوبے میں منشیات کے خاتمے کےلئے ایک خود مختار ادارہ قائم کرنے کا اعادہ کیا۔