Saturday, 27 April 2024, 08:49:11 am
وزیراعظم کی موبائل فون صارفین کی رازداری یقینی بنانے کی ہدایت
June 04, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے موبائل فون صارفین کی رازداری کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ یہ ان کا بنیادی آئینی حق ہے۔یہ بات تزویراتی اصلاحات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سلمان صوفی نے آج اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کہی۔مشیر نے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی قیمت پر ان حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ملک میں موبائل فون صارفین کے ڈیٹاکی رازداری سے متعلق قوانین کا جائزہ لے گی۔اتھارٹی نے وزیراعظم کوہدایات پر غیر ضروری پیغامات کوبلاک کرنے کے لئے پالیسی کی تیاری کے عمل کا آغا کر دیا ہے۔