Friday, 26 April 2024, 02:13:56 pm
ازبک سفیر کا علاقائی روابط کے استحکام کیلئے سڑک اور ریل رابطوں کے قیام پر زور
June 04, 2022

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ابیک عارف Usmanov نے کہاہے کہ ازبکستان اور پاکستان، مذہب، ثقافت اور اقدام کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوںگے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون اور تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے علاقائی روابط کو سماجی اور اقتصادی ترقی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان قدیم گزرگاہوں، صنفی اور مربوط روابط کے ذریعے منسلک ہیں۔ایبک عارف عثمانوف نے کہاکہ علاقائی روابط کا پہلا مرحلہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریل اور سڑک کے ذریعے رابطوں کا قیام ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ازبکستان کے شہر Tirmiz سے ریل کے ذریعے رابطے پر کام کررہے ہیں جو افغانستان کے شہروں مزارشریف، کندھار، کابل اور جلال آباد سے گرز کر پاکستان کے شہروں کو ملائے گا۔انہوں نے کہا کہ تائی پی، CASA-1000 ریل کے ذریعے رابطے اور بجلی کی فراہمی جیسے بڑے منصوبے وہ شعبے ہیں جن تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی علاقائی معیشتوں کی بہتری کیلئے مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔