Saturday, 27 April 2024, 08:27:57 am
سندھ کے6 اضلاع میں آپٹیکل فائبر بچھانے کے 3 منصوبے شروع
June 02, 2022

وفاقی حکومت نے انٹر نیٹ کی تیز تر سروس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ سندھ کے چھ اضلاع میں آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلئے پانچ ارب روپے مالیت کے تین منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس حوالے سے معاہدے پر جمعرات کے روزکراچی میں دستخط کئے گئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر سید امین الحق اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ منصوبہ سے دوہزار کلو میٹر سے زائد علاقے میں دوسوسات یونین کونسلوں کو آپٹیکل فائبر سے منسلک کیا جائیگا۔